ہلیال:02؍اپریل (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات میں شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کے مقابلہ کے لئے کانگریس مضبوط ہونے کے باوجود کانگریس ۔ جے ڈی ایس دوستی پارٹی فیصلے کے مطابق جے ڈی ایس امیدوار کی حمایت ہماری مجبوری ہونے کا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے خیال ظاہر کیا ہے۔
ہلیال میں اخبارنویسوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیش پانڈےنے جے ڈی ایس امیدوار کی حمایت کو لے کر بڑی بیزارگی کااظہارکیا۔ اسی طرح دوستی امیدوار آنند اسنوٹیکر کے پرچہ نامزدگی کے وقت موجودگی کو لے کر پوچھے گئے سوال پر کہاکہ میرے مقامی پروگرام اور سہولیات پر وہ سب منحصر ہونے کی بات کہتے ہوئے ہاں یا نہیں کہا۔ انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے پرشانت دیش پانڈے کو ہی جے ڈی ایس کے نشان پر الیکشن لڑنے کی لوگوں نے صلاح دی ، جب کہ اس نے کانگریس سے بھی ٹکٹ نہیں مانگا تھاتوجے ڈی ایس میں شامل ہوکر الیکشن لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہونے کی بات کہی۔
میں،سنئیر لیڈر مارگریٹ آلوا، شیورام ہیبار، شاردا شٹی ، بھیمنا نائک سمیت کئی ایک نے وزیراعلیٰ کمارسوامی ، راہول گاندھی ، کے سی وینوگوپال ، ماگریٹ آلوا سمیت سب سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع میں کانگریس مضبوطی کو واضح کیا تھا ان تمام کے باوجود جے ڈی ایس کے حق میں فیصلہ ہواہے۔ پارٹی نظم وضبط اور وفادار کارکن کی طرح پارٹی فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے کام کریں گے۔ سرسی میں مشترکہ انتخابی میٹنگ کا نعقاد ہے وہاں اشتہاری مہم کے تعلق سے طئے کئے جانے کی بات کہی۔